فیوچر سکالرز پروگرام ، مستقبل کے معماروں کیلئے ایک بڑا اقدام

مستقبل کے معماروں کے لیے ایک قدم

ہم نے یہ ویب سائٹ ایک خواب کی تعبیر کے طور پر بنائی ہے
ایسا خواب جس میں ہر بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو،
اور ہر مریض علاج کے بغیر نہ رہے

فیوچر سکالرز کا مقصد کیا ہے ؟

اُن بچوں کی مدد کرنا جن کے والدین تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

اسکول جانے والے بچوں کو یونیفارم، کتابیں، فیس اور اسکالرشپ دینا۔

بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا: مضامین، ڈرائنگ، ویڈیوز اور کہانیوں کے مقابلے۔

صحت کے شعبے میں مستحق مریضوں کو مفت دوا، آگاہی اور علاج کی سہولیات دینا۔

آپ کیسے حصہ بن سکتے ہیں؟

اگر آپ کا بچہ تعلیم کے لیے مدد کا منتظر ہے، تو رجسٹریشن فارم پُر کریں۔

اگر آپ کوئی تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں — مضمون، کہانی، یا ویڈیو — تو مقابلے میں حصہ لیں۔

اگر آپ کو علاج کی ضرورت ہے، تو ہماری ہیلتھ رجسٹریشن سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ ویب سائٹ صرف ہماری نہیں، آپ سب کی ہے۔
آئیے!
تعلیم اور صحت کا چراغ ہر گھر تک پہنچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *