ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر بنوں انصاف الرحمن کی سربراہی میں بنوں شہر میں پیشہ ور بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس مہم کا مقصد معاشرے میں عادی گداگری کی حوصلہ شکنی اور ایسے افراد کو ایک مثبت، باعزت اور خودمختار زندگی کی جانب راغب کرنا ہے۔
کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے کر اصلاحی اقدامات کے لیے سنٹرل جیل بنوں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی فلاح و بحالی، تربیت اور معاشرتی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ضلعی افسر سوشل ویلفیئر انصاف الرحمن کا کہنا تھا کہ:
“گداگری صرف ایک جرم نہیں بلکہ ایک سماجی مسئلہ ہے، جسے اصلاح، تربیت اور بحالی کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا مقصد سزا نہیں بلکہ ایسے افراد کو باعزت شہری بنانا ہے۔